سابق وزیر جوگندر مان نے کانگریس چھوڑ دی

   

پھگواڑہ : پنجاب کانگریس کا بڑا دلت چہرہ رہے سابق وزیر جوگندر سنگھ مان نے آج کانگریس سے استعفیٰ دے دیا۔وہ پنجاب ایگرو انڈسٹریز کارپوریشن کے چیئرمین تھے ۔ تقریباً پچاس سال بعد جوگندر مان نے کانگریس کو الوداع کہہ دیا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لکھے جذباتی خط میں انہوں نے کہا کہ وہ پھگواڑہ سے تین بار ایم ایل اے رہے ہیں اور بینت سنگھ ، ہرچرن سنگھ ر، راجندر کور بھٹل اور امریندر حکومت میں وزیر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا خواب تھا کہ اگر وہ مرجائیں گے تو ان کے جسد خاکی کو ترنگے میں لپیٹا جائے گا، لیکن جس طرح پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کو لے کر کانگریس میں جوہوا، اس سے میرا ضمیر مجھے پارٹی میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔