سابق ٹینس کھلاڑی اختر علی کا انتقال

   


کولکاتا: سابق ڈیوس کپ کھلاڑی اختر علی کا کولکاتا میں واقع اُن کی رہائش میں انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے ۔ اُن کی عمر 81 سال تھی۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اخترعلی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ 5 جولائی 1939 ء کی پیدائش والے اختر علی نے 1958-64ء میں بطور ٹینس کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کی تھی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ممتا بنرجی نے کہا ، ’’ٹینس کے عظیم کھلاڑی اختر علی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اختر علی نے ملک کے بہت سے لوگوں کو تربیت دی۔ انہیں 2015 میں مغربی بنگال حکومت نے بنگال کا اعلیٰ کھیل ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔ اختر علی نے رمیش کرشنن ، لینڈرس پیس اور وجے امرت راج جیسے کئی ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں کو بھی تربیت دی ۔