سابق چیف منسٹر ہریانہ اوم پرکاش چوٹالہ کا دیہانت

   

چندی گڑھ: ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اور انڈین نیشنل لوک دل لیڈر اوم پرکاش چوٹالہ کا جمعہ کو گروگرام میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ چوٹالہ کی عمر 89 برس تھی۔ وہ سابق نائب وزیر اعظم دیوی لال کے بیٹے تھے اور ان کے پسماندگان میں دو بیٹے ابھے سنگھ چوٹالہ اور اجے سنگھ چوٹالہ اور تین بیٹیاں ہیں۔ ان کی بیوی کا پانچ سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔سرسا ضلع کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے مسٹر چوٹالہ نے اسکول ادھورا چھوڑ دیا اور سیاست میں قدم رکھا۔ انہوںنے کئی سال جیل میں رہنے کے بعد 2022 میں 10ویں اور 12ویں جماعت پاس کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے سابق وزیراعلی اوم پرکاش چوٹالہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ چوٹالہ جی کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ وہ برسوں تک ریاست کی سیاست میں سرگرم رہے اور چودھری دیوی لال جی کے کام کو آگے بڑھانے کی مسلسل کوشش کی۔