سابق کپتان چیپ مین کا انتقال

   

بنگلور۔ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کارلٹن چیپ مین کا پیر کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 49 سال تھی۔ ان کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے 1997 میں نیپال میں سیف چمپئن شپ جیتی تھی۔ذرائع کے مطابق چیپ مین کو کمر درد کی شکایت کے بعد بنگلور کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے علاج کے دوران صبح پانچ بجے کے قریب آخری سانس لی۔