عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں
حیدرآباد۔/7 جنوری، ( سیاست نیوز) متحدہ آندھرا پردیش کے سابق گورنر ڈاکٹر ای ایس ایل نرسمہن اور ان کی شریک حیات نے آج صدر بی آر ایس اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ سابق گورنر اپنی شریک حیات کے ساتھ بنجارہ ہلز میں واقع کے سی آر کی قیامگاہ پہنچے اور انہیں گلدستہ پیش کیا اور عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کے سی آر اور ان کی شریک حیات نے مہمانوں کو روایتی انداز میں مخصوص کپڑے پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ کے سی آر جو کولہے کی تبدیلی کے بعد قیامگاہ پر آرام میں ہیں‘ کرسی پر بیٹھے تھے جبکہ گذشتہ دنوں وائی ایس جگن موہن ریڈی کی آمد کے موقع پر وہ بستر پر دکھائی دیئے تھے۔ سابق گورنر نے کے سی آر سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ قیامگاہ پہنچنے پر ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے سابق گورنر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق وزراء پرشانت ریڈی، سرینواس گوڑ، کے ایشور اور رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار موجود تھے۔1