شمس آباد 27 ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں قومی شاہراہ پر ایک چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کار جلکر خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کار جو حیدرآباد سے شمس آباد جارہی تھی کہ کشش پیالس سات امرائی کے قریب کار میں اچانک آگ لگ گئی جس کو ڈرائیور نے دیکھا اور کار فوراً سڑک کے کنارے ٹھہرا دی۔ جس کے بعد شعلے بھڑک اُٹھے اور کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد آر جی آئی اے پولیس جائے وقوع پر پہونچ گئی۔ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔(ش؍V)