سادھنا کٹ ہیر اسٹائل بیحد مقبول ہوا

   

نئی دہلی: سادھنا بالی ووڈ کی اپنے زمانے کی ایک مشہور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز 1955 کی فلم شری 420 سے کیا۔ ان کا ہیئر اسٹائل سادھنا کٹ کے نام سے کافی مشہور ہوا۔ 1960 کی فلم لو ان شملہ نے انہیں بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کا شمار ہندی سنیما کی تاریخ کی بہترین اور باوقار فلمی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ وہ اپنے وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ رہیں۔ انہوں نے میرا سایہ، راجکمار، میرے محبوب، وہ کون تھی جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ ہندی سنیما میں ان کی شراکت کے لئے ، انہیں 2002 میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آیفا) کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ہندی سینما کی مایہ ناز اداکارہ سادھنا شیوداسانی کی پیدائش 2ستمبر 1941 کو کراچی میں ہوئی تھی۔ اداکارہ نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا جہاں انہوں نے راج کپور، دیوآنند، راجندر کماراور سنیل دت جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ۔ کچھ عرصہ قبل خرابی صحت کی وجہ سے ان کا دیہانت ہوگیا ۔