ساس اور نند کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ساس اور نند کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ گاندھی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ سواپنا نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ سواپنا گاندھی نگر علاقہ کے ساکن نوین کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق سواپنا کی ساس اور نند کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا اور کئی مرتبہ دونوں میں جھگڑوں کے بعد نوین نے صلاح کروائی تھی ۔ سواپنا کا اس کی نند سے اکثر بچوں کے تعلق سے جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔