ساس کیساتھ بدتمیزی ،بہو کیخلاف عدالتی فیصلہ

   

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کی اندور ڈسٹرکٹ فیملی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے طلاق یافتہ بہو کو اپنے سسرال کا گھر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ساتھ ہی عدالت نے اپنے اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بہو کو اپنے سسرال کا خیال رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے تو وہ فوری طور پر گھر خالی کر دے۔دراصل اندور کے رہنے والے 80 سالہ پروفیسر مہادیو پرساد یادو نے اپنی بہو کے خلاف فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا جس کی ان کے بیٹے سے طلاق ہوگئی تھی۔ پروفیسر یادو کا وجے نگر اسکیم 78 میں دو منزلہ مکان ہے۔یہاں یادو اپنی بیوی کے ساتھ بالائی منزل پر رہتے ہیں۔نچلے حصے میں پروفیسر کی بہو رہتی ہے، جس کی گزشتہ سال پروفیسر یادو کے بیٹے سے طلاق ہو گئی تھی۔لیکن بہو گھر چھوڑنے کو تیار نہیں تھی اور اس نے کفالت کا مقدمہ بھی دائر کر دیا تھا