قونصل جنرل ایران آقا مہدی شاہ رخی، علماء ذاکرین، شعراء کی شرکت
حیدرآباد ۔ 18 مئی (راست) دلدار ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام سالانہ دو یومی کل ہند مرکزی جشن شاہ خراساں کا کل رات عاشورخانہ حضرت قائم امان نگر بی تالاب کٹہ حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آیا۔ ابتداء میں صدر سوسائٹی مولانا سید دلدار حسین عابدی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ گلدستہ مناقب امام علی ابن موسی الرضا کا قونصل جنرل ایران آقا مہدی شاہ رخی اور علماء کرام مولانا حیدر آقا، مولانا علی حیدر فرشتہ، مولانا عسکری، ریاض الحسن آفندی، میر ہادی علی چیف ایڈیٹر روزنامہ بے مثال رسم اجراء عمل میں آئی۔ اس موقع پر ہز ایکسلینسی آقا مہدی شاہ رخی قونصل ایران حیدرآباد نے مظلوم فلسطینیوں اور غزہ کے بے قصور عوام کا بیدردانہ قتل عام، ہلاکتوں پر اسرائیل کی کارروائی کی سخت مذمت کی۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا سید باقر حسین رضوی نے فضائل امام رضا بیان کئے۔ بیرونی مہمان شعراء اور مقامی شعراء کرام مصرعہ طرح ہے جشن ولا گھر گھر سلطان خراساں کا کلام پیش کیا۔