سال میں دو مرتبہ ٹیٹ امتحان منعقد کرنے حکومت کا فیصلہ

   

حیدرآباد : /27 فبروری (سیاست نیوز) حکومت نے سال میں دو مرتبہ ٹیچرس اہلیت ٹسٹ (ٹیٹ) منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جون اور ڈسمبر میں لازمی طور پر ٹیٹ امتحان کے انعقاد سے اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ تعلیم کی تجویز کو منظوری دی ہے ۔ واضح رہے کہ نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن نے ماضی میں سال میں دو مرتبہ ٹیٹ امتحان کا انعقاد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جس کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ یہی نہیں ٹیٹ کی مہلت کو 7 سال سے توسیع دیتے ہوئے تاحیات کردیا گیا ہے ۔ اب اسکول اسسٹنٹ کی ترقی کیلئے پیپر II میں اہل قرار دیا جانا شرط رکھی گئی ہے ۔ جس سے ٹیچرس بھی ٹیٹ امتحان میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں جس سے امیدواروں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے ۔ ترقی پانے والوں کو کئی مرتبہ ٹیٹ امتحان تحریر کرنے کی سہولت حاصل ہوگئی ۔ 2