سال 2020 تیل صنعت کیلئے مشکل ترین رہا :سعودی

   


ریاض ۔ سعودی آرامکو کے صدر اور چیفایگزیکٹیو امین ناصر نے تیل صنعت میں نمایاں ایوارڈ کی حالیہ تقریب میں سال 2020کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ سال مشکل رہا ہے۔ شائع ہونے والے مضمون میں واضح کیا گیا ہے کہ تیل کیلئے اس ہنگامہ خیز سال میں سعودی آرامکو آئی پی او نے خود کو گیم چینجر کس طرح ثابت کیا۔محض ایک برس قبل جب آرامکو نے ریاض میں تداول اسٹاک ایکسچینج میں دنیا کی سب سے بڑی ابتدائی عوامی پیشکش آئی پی او میں قدم رکھا اور وہ اس عمل میں دنیا کی سب سے اہم کمپنی بن گئی اس وقت توقعات بالکل مختلف تھیں۔ایک دو ماہ کے اندر اندر تیل کی عالمی طلب کورونا کی عالمی وبا کے باعث متاثر ہوئی اور آرامکو کو اپنے ان مالیاتی مفروضات پر دوبارہ غور کرنا پڑاتھا جن پر دنیا کو شکست دینے والی آئی پی او قائم کی گئی تھی۔