سال2012سے ہندوستان میں پیش ائے بڑے ٹرین حادثات کی فہرست

,

   

ہندوستان کی حالیہ تاریخ میں اب تک کے خطرناک ٹرین حادثات میں سے ایک حادثہ اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں تین ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانی کے سبب پیش آیاہے۔


نئی دہلی۔ ہندوستان کی تاریخ میں پیش ائے ہولناک ٹرین حادثات میں سے ایک اڈیشہ کے ضلع بلاسور میں تین ٹرینوں کے درمیان تصادم کے بعد پیش آیاواقعہ ہے جس میں کم ازکم 230لوگوں کی موت اور900زخمی ہوئے ہیں


پچھلے دس سالوں میں ہندوستان میں پیش ائے بڑے ٹرین حادثات کچھ اس طرح ہیں


سال2012: مئی 22کے روز حامی ایکسپرس ٹکر‘ایک کارگو ٹرین اور ہبلی بنگلورو حامی ایکسپرس آندھرا پردیش کے قریب میں ایک دوسرے سے ٹکر ا گئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق اس حادثہ میں 25اموات اور43لوگ زخمی ہوئے تھے‘ اس حادثہ کے نتیجے میں ٹرین چار ڈبے پٹری سے اتر گئے اور ایک میں آگ لگ گئی تھی۔


سال2014:مئی26اترپردیش کے سنت کبیر علاقے میں مذکورہ گورکھ دھام ایکسپریس جوگورکھپور کی طرف جارہی تھی‘ خالد آباد اسٹیشن سے قریب میں پٹریوں پر کھڑی ایک مال گاڑی سے ٹکرائی تھی‘ جس کے نتیجے میں 25اموات اور50لوگ زخمی ہوئے تھے۔


سال2016:نومبر20مذکورہ اندور پٹنہ ایکسپریس19321کانپور کے قریب پوکھریان میں پٹریوں سے اتر گئی تھی‘ جس کے نتیجے میں کم ازکم150مسافرین کی ہلاکت اور150سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


سال2017:اگست23اترپردیش کے اوریا کے قریب دہلی نژاد کیفیت ایکسپریس کے نو ڈبے پٹری سے اتر گئی تھے جس میں کم ازکم 70لوگ زخمی ہوئے تھے۔اگست18کو پوری ہری دوار اتکل ایکسپرس منظفر نگر میں پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 23ہلاکتیں اورزخمیوں کی تعداد 63تک پہنچ گئی تھی۔


سال2022:جنوری 13کے روزبیکانیر گوہاٹی ایکسپریس کے 12ڈبے مغربی بنگال ریجن کے علی پوردور میں پٹریوں سے اتر گئے تھے‘ جس کے سبب 9لوگوں کی موت اور36لوگ زخمی ہوئے تھے۔

سال2023۔ جون 2کم ازکم 233لوگوں کی ہلاکت اور900لوگ اڈیشہ میں پیش ائے تین ٹرینوں کے تصادم کے واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں‘ بنگلورو ہواڑہ سوپر فاسٹ ایکسپریس‘ شالیمار چینائی سنٹرل کورومنڈل ایکسپرس اور ایک مال گاڑی کے درمیان میں تصادم کا یہ واقعہ پیش آیاتھا