سانبر میں چپکلی ،کھانا کھانے کے بعد 19 طالبات متاثر

   

حیدرآباد 27 ستمبر (سیاست نیوز) کاکیناڈا ضلع کے علاقہ ٹونی میں واقع ایک جونیر کالج کی 19 طالبات دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑگئیں۔ کالج کے احاطہ میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد طالبات کو قئے اور اسہال کی شکایت ہوئی۔ تمام طالبات کو ٹونی کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ طالبات نے الزام لگایا کہ دوپہر کے کھانے میں پیش کئے گئے سانبر میں ایک چپکلی گر گئی تھی اور اسی کھانے کی وجہ سے وہ بیمار ہوئیں۔ ڈاکٹروں نے علاج کے بعد کہاکہ تمام 19 طالبات کی حالت مستحکم ہے اور انھیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔(ش؍V)