ساوتری پھولے کی اکھلیش یادو سے ملاقات

   

لکھنو۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی سابق رکن مقننہ ساوتری پھولے جس نے بھگوا پارٹی سے گذشتہ ماہ استعفیٰ دے دیا تھا ، جمعرات کے دن صدرسماج وادی پارٹی اکھلیش یادو سے ملاقات کیلئے گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مخلوط اتحاد کے استحکام کے بارے میں بات کرنے گئی تھی، وہ تفصیلات کا انکشاف کئے بغیر خبررساں ادارہ سے بات چیت کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ اگر کوئی بات طئے ہو تو وہ خبررساں ادارہ کو اس کی اطلاع دیں گی ۔ دونوں قائدین کی یہ ملاقات اس وقت ہوئی ہے جب کہ ایک کٹر حریف سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے ریاست میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔