ساورکر کے یوم پیدائش پر مودی کا خراج

   

نئی دہلی28مئی (سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ویر ساورکر کو ان کی یوم پیدائش پر سلام کیا۔ویرساورکر کی آج 137 ویں یوم پیدائش ہے ۔ مودی نے ٹویٹ کرکے ویر ساورکر کو سلام کرتے ہوئے لکھا:’’ویر ساورکر کی ہمت کو ان کی یوم پیدائش پر سلام۔ہم انہیں ان کی بہادری اور دوسروں کو آزادی کی لڑائی میں تعاون دینے کے لئے تحریک دینے اور سماجی اصلاح پر زور دینے کے لئے یاد کرتے ہیں‘‘۔