ساڑھے سات سال قبل لاپتہ فضائیہ کے طیارہ کا ملبہ برآمد

   

نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کا ایک ’اے این-32 ایئرکرافٹ‘ تقریباً ساڑھے سات سال قبل 29 لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہو گیا تھا۔ کافی تلاش کے بعد بھی اس کا کوئی نام و نشان نہیں ملا تھا۔ لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اس ایئرکرافٹ کا ممکنہ ملبہ خلیج بنگال میں بے حد گہرائی کے اندر موجود ہے۔ یہ ملبہ خلیج بنگال میں تقریباً 3.4 کلومیٹر کی گہرائی میں دکھائی دیا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہیکہ حال ہی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی کی طرف سے تعینات ایک آٹونامس انڈرواٹر وہیکل کے ذریعہ لی گئی تصویروں سے پتہ چلا ہیکہ چینائی ساحل سے 310 کلومیٹر دور موجود ملبہ اسی طیارہ کا ہے۔