ساکشی مہاراج 14دنوں تک ہوم قرنطین میں۔

,

   

گریدھی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہارا ج کو کویڈ19کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ہفتہ کے روز زبردستی 14دنوں کے لئے ہوم قرنطین میں رکھاگیاہے‘ ضلع کے ایک سینئر عہدیدار نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

مذکورہ رکن پارلیمنٹ جس کا تعلق اترپردیش سے ہے رانچی سے 200کیلومیٹر دور گریدھی ائے ہوئے تھے تاکہ انناؤ سے دھنباد کے لئے منعقدہ پروگرام میں حصہ لے سکیں۔

مہاراج جو سڑک کے ذریعہ دھبناد دہلی کے ٹرین پکڑنے کے لئے واپس ہورہے تھے‘ راستے میں پیرتنڈ پولیس اسٹیشن کے قریب ضلع انتظامیہ نے روک لیا اور انہیں شانتی بھون اشرم میں قرنطین میں بھیج دیاگیاہے‘

ڈپٹی کمشنر راہول کمار سنہا نے کہاکہ یہاں سے انہیں پروگرام میں حصہ لینے کے لئے جانا تھا۔

ریاستی حکومت کے احکامات
مذکورہ ڈی سی نے کہاکہ یہ کاروائی ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق کی گئی ہے جو بیرونی ریاست سے آنے والوں کیلئے 14دنوں تک قرنطین میں رکھنے کا لزوم ہے۔

سنہا نے کہاکہ ”انہوں نے ریاستی حکومت کو اپنے دورے کے متعلق آگاہ نہیں کیاتھااور اس کی وجہہ سے انہیں 14دنوں کے لئے قرنطین میں رکھا گیاہے“۔

تاہم مذکورہ ڈی سی نے کہاکہ اگر وہ چاہتے ہیں تو اس سے استثنیٰ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

دورہ کرنے اور بغیر جانکاری کے اترپردیش کے سیاسی لیڈر کے واپسی کی جانکاری ملنے پر مذکورہ انتظامیہ نے سرحدیں مہر بند کریں اور وہاں پر روکاٹیں کھڑی کردیں۔

ایس ڈی ایم کی نگرانی میں ٹیم
مذکورہ ڈی سی نے کہاکہ سب ڈویثرنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم) پریرنا ڈکسٹ کی نگرانی میں ایک ٹیم جس نے مذکورہ ایم پی کو پیرتانڈا پولیس اسٹیشن کے تحت نصب رکاوٹیں کے پاس روکا اور شانتی بھون میں 14دنوں کے لئے انہیں قرنطین میں بھیج دیاگیاہے۔

مہاراج نے رپورٹرس کو بتایا کہ ضروری جانکاری دینے کے بعد وہ گریدھ میں رہنے والے اپنی بیمار ماں کو دیکھنے کے لئے وہ آئے تھے۔

تاہم انہوں نے کہاکہ انہیں 14دنوں کے لئے قرنطین کے لزوم کی جانکاری ہوتی تو وہ ہرگز نہیں آتے تھے۔م

ذکورہ بی جے پی ایم نے اترپردیش کے سکریٹری میڈیا کے روبرو اسی مقام پر سے بات کی جہاں پر انہیں روکا گیا اور چیف سکریٹری کا فون ڈی سی کے سامنے رکھا۔

مگر اس سے انہیں کوئی مدد نہیں ملی اور انہیں شانتی بھون میں پولیس نے زبردستی ہوم قرنطین میں رکھ دیا۔