اگرتلہ: تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے بدھ کو یہاں کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس زیر التواء4607 کروڑ روپے کے 265 کلومیٹر سڑک کے منصوبے کو تیز کرنے اور قومی شاہراہ کو 4 لین تک پھیلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ساہا نے منگل کو گوہاٹی میں مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ میں یہ مطالبہ کیا۔ڈاکٹر ساہا نے کہاکہ گڈکری جی نے خطے میں 31 قومی شاہراہوں کے لیے 9034 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ، میں گڈکری جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے پچھلے نو سالوں میں خطے میں کنیکٹیویٹی کی ترقی کے لیے مختلف این ایچ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔ [؟]وزیر اعظم نریندر مودی جی کے دور میں تریپورہ میں قومی شاہراہوں کی لمبائی 509 کلومیٹر سے بڑھ کر 914 کلومیٹر ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ این ایچ آئی ڈی سی ایل اور ریاستی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے 16 پروجیکٹ لاگو کیے گئے ہیں جن پر 3977 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور 383 کلومیٹر لمبی سڑکیں بنائی گئی ہیں۔