ساہتیہ اکیڈیمی کی ڈاکیومنٹری کو ایوارڈ

   

نئی دہلی : ساہتیہ اکیڈیمی کی دستاویزی فلم “کھمن پرکاش سنگھ” کو سال 2023 کے لیے “بہترین سوانح، فن اور ثقافت فلم” کے زمرے کے تحت 15ویں منی پور اسٹیٹ فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ساہتیہ اکیڈیمینے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ یہ دستاویزی فلم مصنف کھمن پرکاش سنگھ پر مرکوز ہے ۔ یہ دستاویزی فلم ساہتیہ اکادمی کے انڈین لٹریری آرکائیوز پروجیکٹ کے تحت تیار کی گئی 164ویں دستاویزی فلم ہے ۔ اسے اریبم سیام سرما نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے ۔ سری نواسراؤ نے بتایا کہ ساہتیہ اکادمی نے سال 1997 میں انڈین لٹریری آرکائیوز پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد اہم ادیبوں اور ادب سے متعلق قیمتی مواد کو جمع کرنا اور محفوظ کرنا ہے ۔اکیڈمی نے اب تک امرتا پریتم، ونڈا کرندیکر، گوپال کرشن اڈیگا، ڈی جے کانتھن، دھرم ویر بھارتی، وجے دان دیتھا، ملک راج آنند، قرۃ العین حیدر، ویکم محمد بشیر، رحمن راہی، مہاسویتا دیوی، ایم کے بنودنی، اشوک مترن، نرمل ورما، منوہر رائے سردیسائی، رسکن بانڈ، سی نارائن ریڈی وغیرہ سمیت کئی نامور ہندوستانی مصنفین پر 169 دستاویزی فلمیں تیار کی ہیں۔