سبری مالا ۔ آر ایس ایس کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم

   

ناگپور ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سبری مالا مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا آر ایس ایس کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اس مقدمہ کو وسیع تر بنچ سے رجوع کردیا ہے۔ اکھیل بھارتیہ پرچارپرموکھ ارون کمار نے کہا کہ رسموں اور روایتوں سے متعلق امور کا تعلق عقیدہ سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نظرثانی کیلئے درخواستوں کو قبول کرنا اور وسیع تر بنچ سے رجوع کرنے کا ان کی تنظیم خیرمقدم کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کا مختلف تنظیموں نے خیرمقدم کیا ہے۔