سبری ملا میں خواتین کی حفاظت پر سپریم کورٹ میں آج سنوائی

   

نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج (جمعرات) کہا ہے کہ وہ کیرالا کی سبری ملا مندر میں 24 گھنٹے خواتین کی سکیورٹی کے مسئلہ پر جمعہ کو سنوائی کرے گی۔ سینئر وکیل اندرا جئے سنگھ نے اِس مسئلہ کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جسے چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایل این راؤ اور ایس کے کوئل پر مشتمل بنچ کے روبرو پیش کیا تھا۔ درخواست میں ایک خاتون نے جن پر ان کی ساس کی جانب سے ہوئے حملے اور دونوں خواتین کی حفاظت کے لئے مدد مانگی تھی، اِس درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ارباب مجاز کو یہ ہدایت دی جائے کہ وہ عمر کی قید کے بغیر تمام خواتین کو نہ صرف مندر میں داخلے کی اجازت دے بلکہ بحفاظت مذہبی رسومات اور پوجا کی تکمیل کو بھی یقینی بنائے۔