سب انسپکٹر کا امتحان لکھ کر واپس ہونے والے نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت

   

حیدرآباد : /7 اگست (سیاست نیوز) سب انسپکٹر کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے امتحان لکھ کر اپنے مکان واپس لوٹنے والے ایک نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ ایم انجیا ساکن نلہ کنٹہ حیدرآباد سب انسپکٹر کا امتحان مری لکشمن ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی واقع ڈونڈیگل میں لکھنے کے بعد وہ اپنے مکان واقع نلہ کنٹہ واپس لوٹ رہا تھا کہ جیڈی میٹلہ ٹی ایس آئی آئی سی جنکشن کے قریب ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے اس سلسلہ میں لاری ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔