ستمبرتک ہر ملک کی کم سے کم 10فیصد آبادی کو ٹیکہ لگائیں۔ ڈبلیوایچ او چیف

,

   

لندن۔کئی ممالک میں اپنے لوگوں کوٹیکہ دینے میں ناکامی کے متعلق اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانووم گھیبریسوس نے جمعرات کے روز کہاکہ ستمبر کے ہر ملک کو اپنی 10فیصد آبادی کوٹیکہ لگانا چاہئے کیونکہ انہوں نے اس ٹیکہ کو وباء پر قابو پانے میں بہترین راستہ اور عالمی معیشت کی بحالی میں بہترین قدم قراردیاہے۔

مذکورہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈائرکٹر جنرل نے کہاکہ انڈین گلوبال فورم سے ایک ان لائن خطاب میں کہاکہ ”بڑے پیمانے پر ٹیکہ تک رسائی میں عدم مساوات وباء کودوراستو ں پر لے جارہا ہے۔

وہیں بعض ممالک اعلی سطحی رسائی تک پہنچ گئے ہیں تو کئی ممالک کے پاس ہیلتھ ورکرس‘ معمر لوگ اور دیگر خطرات سے دوچار گروپس تک درکار ٹیکہ نہیں ہے“۔

اس بات کااندازہ لگاتے ہوئے کہاکہ جب بعض ممالک میں ٹیکہ نہیں لگایاجائے گا‘ تو یہ تمام ممالک کے لئے خطرہ ہوگا‘ گھیبریسویس نے ستمبر تک ہر ملک کی 10فیصد آباد کو ٹیکہ لگانے کی کوششوں پر زوردیا‘ اور کہاکہ ہم سے اس سال کے اختتام تک 40فیصد اور اگلے سال کے وسط تک 70فیصد لوگوں کوٹیکہ لگایاجانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ”ٹیکہ کی شفافیت محض ایک درست چیز نہیں ہے۔ وباء کو قابو پانے اور عالمی معیشت کو بحال کرنے کا بہترین راستہ ہے“۔

مذکورہ ڈبلیو ایچ او سربراہ نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ”جب تک ہم ہر جگہ سے وباء کو ختم نہیں کردیتے‘ ہمیں کہیں پر بھی ختم نہیں کرنا چاہئے“۔یواین کی ایک رپورٹ کے مطابق کویڈ19ٹیکہ کی شرح ممالک میں غیر متوازن ہے‘ کہیں پر آبادی کے ایک فیصد سے کم ہے تو بعض دیگر ممالک میں 60فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کی حمایت میں کوویکس گلوبال ٹیکہ تقسیم پروگرام کو اس کی شروعات میں سست روی کا سامنا ہے‘ کیونکہ دولت مند ممالک ادویات تیار کرنے والوں سے راست تعلقات کے ذریعہ کروڑ ہا خوراکیں حاصل کررہے ہیں۔

مذکورہ کوویکس نے محض81ملین خوارک عالمی سطح پر اور دنیاکے مختلف حصوں میں خصوص کر افریقہ میں تقسیم کئے ہیں۔پچھلے سال جی7جو کینڈا ’فرانس‘ جرمنی‘ اٹلی‘ جاپان‘مذکورہ یوکے اور امریکہ پرمشتمل ہے نے عہد لیاتھا کہ اگلے سال کے اختتام تک دنیاکے غریب ممالک کے لئے کویڈ19ٹیکوں کی ایک بلین خوارکیں فراہم کریں گے۔

جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے بموجب عالمی سطح پر کرونا وائرس نے 18.2کروڑ لوگو ں کو متاثر اور 40لاکھ لوگوں کی جان لی ہے۔

وباء کے پچھلے سال شروعات کے بعد سے اس وائر س کی وجہہ سے ہندوستان میں 3کروڑ معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ400,000کے قریب اموات پیش ائے ہیں۔

ہندوستان میں اب تک کویڈ19ٹیکہ کے لگائے گئے جملہ تعداد33.54کروڑ تک پہنچ گئی ہے جس میں چہارشنبہ کے روز دئے گئے 25.14لاکھ خوارک بھی شامل ہے۔