ستوک ۔ شیٹی جوڑی سیمی فائنلز میں داخل

   

شینزین۔ ایشیائی کھیلوں کے چمپئن ستوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے جمعہ کو یہاں چائنا ماسٹرز سوپر 750 بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں انڈونیشیا کے لیو رولی کارنینڈو اور ڈینیئل مارتھن کو راست گیم میں شکست دے کر مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹاپ سیڈ ہندوستانی جوڑی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ون جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے اس مقابلے میں 21-16 21-14کے اسکور کے ساتھ 46 منٹ میں کامیابی حاصل کرلی ۔ اس سال انڈونیشیا سوپر 1000، کوریا سوپر500 اور سوئس سوپر 300 جیتنے والے ستوک اور چراغ کا مقابلہ دو چینی جوڑیوں ہی جی ٹنگ اور رین ڑیانگ یو اور آٹھویں سیڈ لیو یو چن اور کے درمیان دوسرے کوارٹر فائنل میچ کے فاتح سے ہوگا۔