’’ستہ پہ ستہ‘‘ ری میک میں ریتک کے مقابل دیپیکا نہیں کیٹرینہ ہوئی فائنل

   

ان دنوں پرانی فلموں اور گیتوں کے ری میک باکس آفس پر اچھا پرفارم کررہے ہیں ’’ڈان‘‘ اگنی پتھ، جڑواں کے علاوہ دیگر فلموں کے ری میک کے بعد اب ڈائرکٹر فرح خان بھی کامیڈی ہٹ ’’ستہ پہ ستہ‘‘ کا ری میک لے کر آرہی ہیں خبر ہے کہ امیتابھ بچن اور ہیمامالنی کی ہٹ کامیڈی ’’ستہ پہ ستہ‘‘ کے ری میک میں ریتک روشن اور کیٹرینہ کیف نظر آئیں گے۔ پہلے خبر تھی کہ امیتابھ کے رول کے لئے شاہ رخ خان کو اور ہیمامالنی کے رول کے لئے دیپیکا پڈوکون کو لیا جائے گا لیکن اب ایک باوثوق ذرائع کے مطابق فلم میں ریتک اور کیٹرینہ کو لیڈرول میں لیا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس موقع سے کیٹرینہ کیف خود کو کافی خوش قسمت محسوس کررہی ہیں اور اپنے کردار کے لئے بہت خوش بھی ہے۔ ستہ پہ ستہ 1982 میں آئی امیتابھ اور ہیمامالنی اسٹار کامیڈی فلم تھی ۔