سحر افشاں نے اسلام کیلئے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

   


بنگلورو: فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سحر افشاں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ افشاں بھوجپوری کی نامور اداکارہ ہیں اور انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں افشاں نے کہا کہ میں شوبز چھوڑ رہی ہوں اور انڈسٹری سے میرا تعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ سے معافی کی طلبگار ہوں اور باقی زندگی اسلامی تعلیمات اور اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ سحر نے کہا کہ وہ اتفاق سے انڈسٹری میں آئی اور آگے ہی بڑھتی رہی لیکن اب یہ سب ختم کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، شہرت اور دولت کے باوجود دل میں ہمیشہ خلش رہی ہے کیونکہ ایسی زندگی کا کبھی تصور نہیں کیا تھا۔ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان سمیت کئی اسٹارس نے آئندہ زندگی میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کیلئے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔