سدارامیا کی کورونا ٹسٹنگ رپورٹ نگیٹیو ، آج ڈسچارج ممکن

   

l بنگلورو : کرناٹک کے خانگی اسپتال میں زیر علاج سابق چیف منسٹرسدارامیا کی جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے اور کل انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی توقع ہے۔ یہاں ایک بیان میں کہا گیا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کے 71 سالہ لیڈر پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق سدارامیا کی دوسری مرتبہ کی گئی جانچ کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ۔ انہیں 4 اگست کو منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔