سدرشن ٹی وی نے ”جہادیوں کے خلاف لڑائی“ کے لئے مانو مانیسر اور بیٹو بجرنگی کودئے ایوارڈس

,

   

پچھلے ہفتہ ہریانہ ڈی جی پی کے اگروال نے کہاکہ نوح تشدد میں مانسیر کے رول کی جانچ کے لئے ایک ایس ائی ٹی تشکیل دی جائے گی۔
حیدرآباد۔ مخالف مسلم خبروں کی اشاعت کے لئے پہچانے جانے والے ایک چیانل سدرشن ٹی وی نے ہفتہ کے روز خودساختہ گاؤ رکشک مانو مانسیر اور بیٹو بجرنگی دونوں کو ایوارڈ دیاہے۔

حال ہی میں پیش ائے ہریانہ فرقہ وارانہ تشدد میں ان کے مبینہ ملوث ہونے کے بعد یہ دونوں سرخیوں میں ائے تھے۔ٹوئٹر جو اب ایکس میں تبدیل ہوگیاہے پر متعدد مرتبہ شیئر کئے گئے ایک ویڈیومیں ایک ناظم تقریب بجرنگی اور مانسیر دونوں کو ایوارڈ س دینے کا اعلان کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے

۔دونوں کی تعریف ”جہادیوں کے خلاف لڑائی میں ان کے تعاون“ کے حوالے سے کی جارہی ہے۔

ہریانہ کے بھیوانی میں دومسلمانوں کے بے رحمانہ قتل کے معاملہ میں جن کی جھلسی ہوئی حالت میں نعشیں ایک کار سے برآمد ہوئی تھیں مونو مانسیر کلیدی مشتبہ ہے۔ وہیں ضلع میں پیش ائی جھڑپیں جس میں کم ازکم پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے‘ مذکورہ تشدد کو بھڑکانے کا بجرنگی پر ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

پچھلے ہفتہ ہریانہ ڈی جی پی کے اگروال نے کہاکہ نوح تشدد میں مانسیر کے رول کی جانچ کے لئے ایک ایس ائی ٹی تشکیل دی جائے گی۔

ایڈیٹر ان چیف سدرشن ٹی وی سرویش چاؤہنکے بھی برسرعام بھڑکاؤ بیانات دینے کے لئے جانا جاتا ہے۔

جون میں سریش نے دعوی کیاتھا کہ مفرور سرغنہ داؤد ابراہیم سے زیادہ اس پر ایف ائی آر درج کئے گئے ہیں۔

اس نے کہاتھاکہ ”میرے یہ مذکورہ 1827ایف ائی آردرج کی گئی یہیں۔ اگر مجھ پر18000مرتبہ بھی مقدمہ درج کیاگیاتب بھی میں ہندوؤں کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔ میں اس کوجاری رکھوں گا“۔