سدرن ٹراویلس کے دوسرے ہالی ڈے مارٹ فیس 2 کا 9 فروری کو آغاز

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : سدرن ٹراویلس جو کہ ملک میں سیاحت اور ہاسپٹالیٹی میں سرفہرست تنظیم ہے اس کو ہالی ڈے مارٹ 2 کے سلسلے میں غیر معمولی ردعمل حاصل ہوا ہے ۔ مختلف ہندوستانی ریاستوں میں وسیع پیمانہ کے ہالی ڈے ایکسپو 9 تا 11 فروری 2024 رہے گا ۔ اس کے سب سے بڑے ہالی ڈے سیل کا ریاستوں بشمول کرناٹک ، ٹاملناڈو ، آندھرا پردیش ، مغربی بنگال ، تلنگانہ اور دہلی میں اہتمام رہے گا ۔ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پیکیجس پر غیر معمولی ڈسکاونٹس کی پیشکش ہوگی ۔ ہالی ڈے مارٹ فیس I کی شاندار کامیابی کے بعد ہندوستان میں اس کا دوبارہ انعقاد عمل میں آیا ہے ۔ لکی ڈرا بونانزا اور دھماکہ لکی ڈرا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر سدرن ٹراویلس اے کرشنا موہن نے دلچسپ پیشکشوں بشمول مفت آیودھیا ٹرپ سے بھی واقف کرایا ۔ ہر یورپ گروپ ہالی ڈے بکنگ پر چاندی کا سکہ ، کیاش بیک انسنٹیو 40,000 روپئے اور KIA کار ، بائیک ، سنگا پور ہالی ڈے ، سونے کا بسکٹ اور سکے وغیرہ اور مزید کئی انعامات رکھے گئے ہیں ۔۔