سدھارتھ نگر: سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موت

   

سدھارتھ نگر، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگرمیں بدھ کی شب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے مزدوری کر کے تین نوجوان موٹر سائیکل سے سوار گاؤں جا رہے تھے ۔ آنندنگر-بلرام پور قومی شاہراہ پر چلھیا علاقہ کے گورا مارکیٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت جیت پور رہائشی سریندر، رام اوتار اور شیام پال کے طور پر کی گئی۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے ۔