سدی پیٹ کو طبی تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنے کا اعلان

   


بی فارمیسی کالج عمارت کا سنگ بنیاد ، تقریب سے وزیر صحت ہریش راؤ کا اعلان
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ کو طبی تعلیمی مرکز میں تبدیل کردینے کا اعلان کیا ۔ نمائش سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے ضلع سدی پیٹ کے چنا کوڈور منڈل میں قائم کئے جانے والے بی فارمیسی کالج عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ یہاں 1350 طلبہ ایم بی بی ایس میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے سدی پیٹ میں بی فارمیسی کالج کے قیام پرمسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ نمائش سوسائٹی کے زیر اہتمام دیہی علاقوں کے ہزاروں طلبہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں ، 26 کروڑ روپئے کے مصارف سے یہ بی فارمیسی کالج تعمیر کیا جارہا ہے ۔ نمائش سے جو آمدنی حاصل ہورہی ہے ۔ اس سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں حکومت سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے یونیورسٹی کے قیام کے لیے بھی اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے بی فارمیسی کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہونے کا اعلان کیا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ضلع سدی پیٹ کے طلبہ کے لیے ضرورت کے مطابق روزگار فراہم کرنے والے کورسیس کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے انتظامات کرنے کا تیقن دیا ۔ کالج عمارت کی تعمیر کے لیے نمائش سوسائٹی کو حکومت کی جانب سے تمام تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ سدی پیٹ میں ایل اینڈ ٹی ادارے کی جانب سے 500 طلبہ کو تربیت اور روزگار فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔۔ ن