سراج آسٹریلیا ٹور کیلئے انڈیا ٹسٹ اسکواڈ میں شامل

   

ممبئی: حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد سراج کو کرکٹ سلیکٹرس نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے آسٹریلیا ٹور کے لئے انڈین ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ سراج ٹیم انڈیا کی ٹی 20 انٹرنیشنل اور ونڈے کرکٹ میں پہلے ہی نمائندگی کرچکے ہیں۔ آسٹریلیا میں 4 ٹسٹ مقرر ہیں جہاں سراج کو ٹسٹ کریئر شروع کرنے کا موقع ملنا یقینی معلوم ہوتا ہے۔ سورو گنگولی زیر قیادت بی سی سی آئی کے سلیکٹرس نے 18 رکنی ٹسٹ اسکواڈ کے علاوہ ٹی 20 اور ونڈے اسکواڈس کا بھی اعلان کردیا ہے۔ تینوں ٹیموں کے کپتان ویراٹ کوہلی ہیں۔ تینوں فارمیٹ میں پیس بولر محمد سمیع کو شامل کیا گیا ہے ۔ اجنکیا رہانے ٹسٹ ،جبکہ کے ایل راہول ونڈے اور ٹی 20 وائس کیپٹن بنائے گئے۔