سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی

   

سیول : جنوبی کوریا کی پولیس کی جانب سے جیجو ایئر لائن اور موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے آپریٹر کے دفاتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔جنوبی کوریا کی پولیس کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد جیجو ایئر کے سی ای او کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قانون، اصول کے مطابق حادثے کی وجہ اور ذمہ داری کا فوری اور سختی سے تعین کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ 29 دسمبر کے روز جنوبی کوریا کے شہر موان کے ہوائی اڈے پر نجی ایئر لائن جیجو ایئر کا مسافر طیارہ رن وے سے پھسلنے کے بعد کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔
ڈیجیٹل کرنسی پر روسی حکومت کی پابندی
ماسکو : روس کی حکومت نے دس خطوں اور تین دیگر علاقوں میں ڈیجیٹل کرنسی کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی ،جو یکم جنوری سے نافذ العمل ہو گی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پابندی 15 مارچ 2031 تک نافذ رہے گی۔ یہ پابندیاں ایسے خطوں پر توانائی کی قلت کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر عائد کی گئی ہیں۔