سرحد سے لاپتہ نوجوان کے اغوا کا چین پر الزام:وزارت دفاع

   

نئی دہلی :ہندوستان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور ہندوستان کی مشترکہ سرحد کے قریب سے لاپتہ ہونے والے 17 سالہ ہندوستانی نوجوان کو چینی فوج نے پکڑ لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق ہندوستانی فوج نے اپنے چینی ہم منصب سے نوجوان میرام تروم کو تلاش اور اس کی واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے۔