نئی دہلی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان کی بائیوپک کو بین الاقوامی سطح پر OTT پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا ہے، لیکن دوردرشن چینل نے اسے پرسار بھارتی کے OTT پر نشر کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ فلم ’’سر سید احمد خان: دی مسیحا‘‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جو ان کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ فلم پروڈیوسرنے کہاکہ لگتا ہے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ٹیلی کاسٹ سے انکار کیا گیا۔پرسار بھارتی کے پروگرام ایگزیکٹیو نے ممبئی کے پروڈکشن ہاؤس ڈارک ہارس پروڈکشن کو اپنے خط کہا کہ مجھے آپ کو یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ آپ کی سرسید احمد خان پر مبنی پروگرام کی پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔ PB OTTآئندہ پلیٹ فارمز پر ریونیو شیئرنگ موڈ (RSM) کے تحت براڈکاسٹ/اسٹریم کرنے کا اہل نہیں ہو سکتا۔ اس پروڈیوسر شعیب چوہدری انتہائی ناراض نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈی ڈی کے لیے جو سیریل بنایا وہ ڈی ڈی کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک چلا۔