سرفراز، شاہین جھگڑا کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ریفری کو شکایت

   

ابوظہبی ۔ پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں کپتان سرفراز احمد اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے درمیان جھگڑے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری کو شکایت درج کروائی تھی۔ذرائع کے بموجب شاہین آفریدی نے حارث رؤف کو میچ میں بلند آواز میں باؤنسر مارنے کو کہا۔ ضابطہ اخلاقکے تحت اونچی آواز میں دوسرے بولرکو اکسانے پر جرمانہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ابوظہبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز کے 19ویں اوورکی آخری گیند پر شاہین آفریدی نے باؤنسر کئی جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگی۔سرفراز نے بھاگ کر رن بنایا تو دوسرے سرے پر پہنچنے کے بعد وہ شاہین آفریدی سے کچھ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔شاہین آفریدی بھی کچھ غصے میں آگئے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر امپائرز اور لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اور کپتان سہیل اختر نے درمیان میں پڑکر معاملہ رفع دفع کروایا۔اننگز کے اختتام پر شاہین آفریدی نے انٹرویو میں کہا کہ یہ باتیں کھیل کا حصہ ہیں، وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ اْن کوکوئی بیٹسمین جارحانہ انداز سے کھیلے۔