سرور نگر میں مکان سے نیم برہنہ شخص کی نعش برآمد

   

حیدرآباد : /26 جنوری (سیاست نیوز) سرورنگر پولیس نے ایک مکان سے ایک شخص کی نیم برہنہ حالت میں نعش کو برآمد کرلیا جو پیشہ سے اکاؤنٹنٹ تھا ۔ سرورنگر پولیس کے مطابق 39 سالہ روی کانت جو پی اینڈ ٹی کالونی سرور نگر میں رہتا تھا ۔ اپنے مکان میں نیم برہنہ حالت میں مشتبہ طور پر پایا گیا ۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کے اعلیٰ عہدیدار نے اس کے مکان پہنچکر دریافت کیا ۔ گزشتہ دو دن سے روی کانت کسی کے رابطہ میں نہیں تھا اور فون پر بھی کسی سے بات نہیں ہوئی تھی ۔ دو دن سے آفس میں غیر حاضر رہنے کے سبب روی کانت کے اعلیٰ عہدیدار نے اس کے مکان پہنچکر دریافت کیا ۔ پولیس سرورنگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع