سروے برائے صحت۔تناؤ اور نیند کی کمی سے ممبئی والوں کے دل سب سے زیادہ کمزور‘ دہلی دل والوں کی؟ ہر 3میں 2دل بیمار‘ورزش سے دوری وجہہ

,

   

نئی دہلی۔ دل والوں کے شہر دہلی میں رہنے والوں کے دل بیمار ہونے کی خطرہ کافی ہے۔ حالانکہ یہ ممبئی والوں سے کم ہے۔

لائف اسٹائیل پر ہوئے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ راجدھانی کے 65فیصد مرد اور 64فیصد عورتیں قلب سے جڑی بیماریوں کی ضد میں جارہی ہیں۔ وہیں ممبئی کے 74فیصد مرد اور69فیصد خواتین اس خطرے کے سایے میں ہیں۔

دہلی والوں میں ورزش نے کرنی عادت اور بڑھتا موٹاپا اس بیماری کو دعوت دے رہا ہے تو ممبئی والوں میں زیادہ تناؤ اور نیند کی کمی دل کی بیماروں کی وجہہ بن رہی ہے۔

حیدرآباد میں بھی موٹاپا ہی قلبی امراض کی سب سے بڑی وجہہ مانی جارہی ہے۔ صفولا کی جانب سے دہلی‘ ممبئی اور حیدرآباد میں 1226لوگوں پر سروے کرکے یہ نتائج نکالے گئے ہیں۔

تین شہروں میں رہنے والے64فیصد لوگو ں میں قبلی امراض میں اضافہ کی وجہہ غلط لائف اسٹائیل پایاگیاہے۔