سرکاری اسکولوں کے اردو اساتذہ کے مسائل پر ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا سے نمائندگی

   

حیدرآباد۔/24 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) اساتذہ کی تنظیموں کی نمائندگی پر وزیر انڈومنٹ کونڈہ سریکھا نے سرکاری اسکولوں کے اردو لینگویج ٹیچرس کے مسائل کے حل کیلئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے رجوع کرنے کا تیقن دیا۔ اساتذہ کی تنظیم RUPT کے ریاستی صدر محمد عبداللہ، جنرل سکریٹری کانت کرشنا، ضلع حیدرآباد کے صدر محمد عبدالحمید خاں، رنگاریڈی کے صدر محمد اسمعیل اور ہنمکنڈہ کے جنرل سکریٹری محمد فاروق نے ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا اور اسپیشل سکریٹری محکمہ تعلیم بی وینکٹیشم سے ملاقات کرتے ہوئے اردو ٹیچرس کے مسائل سے واقف کرایا۔ نمائندوں نے کہا کہ پرائمری اسکولس میں جاری FLN اور ہائی اسکولس میں ششم تا نہم اُنتی پروگرام کے نتیجہ میں طلبہ اور اساتذہ پر ذہنی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ درسی کتب کا نصاب مکمل کرنے میں دشواری اور ایس ایس سی طلبہ پر توجہ دینے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایس ایس سی کے نتائج متاثر ہوسکتے ہیں۔ ہائی اسکولس میں اُنتی پروگرام کو منسوخ کرنے کی نمائندگی کی گئی۔ وزیر کونڈہ سریکھا اور اسپیشل سکریٹری بی وینکٹیشم نے مسائل پر ہمدردانہ غور کا تیقن دیا۔ر