سرکاری بینک ملازمین کی دو روزہ ہڑتال کے باعث ملک بھر میں بینک خدمات متاثر

,

   

نئی دہلی: پبلک سیکٹر بینکوں کے لاکھوں ملازمین نے جمعرات کو پبلک سیکٹر بینکوں کی نجکاری کے خلاف دو روزہ ہڑتال شروع کی، جس سے ملک بھر میں بینکوں کا کام متاثر ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، پنجاب نیشنل بینک اور بینک آف انڈیا جیسے سرکاری بینکوں کی کئی شاخیں جمعرات کو بند رہیں کیونکہ صارفین کو ہڑتال کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ جمعہ کو بھی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔ہڑتال کی کال یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز نے دی تھی، جو نو بینک یونینوں کا ایک فورم ہے جس میں آل انڈیا بینک آفیسرز کنفیڈریشن ، آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن اور نیشنل بینک ایمپلائز آرگنائزیشن شامل ہیں۔