سرکاری تحفظ میں لیے گئے میکسیکو کے صحافی کا قتل

   

میکسیکو سٹی ۔19 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو میں ایک ایسے صحافی کو قتل کر دیا گیا ہے، جسے سرکاری تحفظ حاصل تھا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ فرانسسکو رومیرو کو کسی اہم خبر کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا اور پھر انہیں قتل کر دیا گیا۔ حکومت نے انہیں چار محافظ فراہم کیے تھے۔ تاہم قتل کی رات انہوں نے تمام محافظوں کو واپس بھیج دیا تھا۔