سرکاری عہدیداروں کو دھمکاکر جبراً وصولی کرنے والا فرضی اے سی پی گرفتار

   

ملزم پر متعدد مقدمات، اسپیشل آپریشن ٹیم سائبر آباد کی کارروائی
حیدرآباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) سرکاری عہدیداروں کو دھمکاکر جبراً وصولی کرنے والے ایک بین ریاستی فرضی اے سی پی عہدیدار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے ایک کارروائی میں 28 سالہ ایس جے کرشنا کو گرفتار کرلیا جو بنگلورو کا ساکن اور اننت پور کا متوطن بتایا گیا ہے۔ ایس او ٹی پولیس کے مطابق کرشنا کے خلاف شمس آباد اور ڈنڈیگل میں ایک، ایک اور سدی پیٹ پولیس حدود میں دو مقدمات درج ہیں۔ سابق میں کرشنا جیل کی سزاء کاٹ چکا ہے۔ اس کے خلاف 34 مقدمات درج ہیں جن میں 16 رہزنی کی وارداتیں اور 18 فرضی اے سی پی عہدیدار کی وارداتیں شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ کرشنا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ معروف فلم ’ گینگ‘ دیکھی اور اسی طرز پر فرضی عہدیداروں کے بھیس میں سرکاری عہدیداروں کو لوٹنے شروع کردیا۔ جبراً وصولی اور رہزنی میں کرشنا ماہر ہے۔ پہلے اس نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ عہدیدارو ں کو ایک کے بعد ایک نشانہ بنانا شروع کیا ۔ فرضی شناخت کے ذریعہ خود کو اے سی پی عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے جبراً رقومات حاصل کرتا تھا۔ شمس آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے اس فرضی عہدیدار کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 5 سم کارڈز، 8 سیل فونس اور 80 ہزار روپئے نقد رقم جملہ تین لاکھ 50 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ع