کانگریس اور بی جے پی کی کرسی کی لڑائی ، ٹی آر ایس کی ہائی کمان تلنگانہ کے عوام : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے سرکاری ہاسپٹلس میں نارمل ڈیلوریز کی حوصلہ افزائی کرنے کا طبی عملہ کو مشورہ دیا اور کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کرسی کی خاطر ریاست میں ہنگامہ آرائی کررہے ہیں ۔ جب کہ ٹی آر ایس ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کا دعویٰ کیا ۔ ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں 102 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ 55 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر ہونے والے 200 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ 6 کروڑ روپئے کے مصارف سے ریڈیالوجی ، پیتھالوجی ، لیابس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ مفت 56 ٹسٹوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جئے شنکر بھوپال پلی کے لیے ضرورت کے مطابق عملہ کی خدمات فراہم کی جائے گی ۔ مگر سرکاری ہاسپٹلس میں آپریشن کے ڈیلوریز کو گھٹا کر نارمل ڈیلوریز کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پریشد کی صدر نشین نے سرکاری ہاسپٹل میں ڈیلوری کرائی ہے ۔ ضلع کتہ گوڑم کلکٹر کی شریک حیات مادھوی اور ایس پی سنیل دت کی شریک حیات نے بھی سرکاری ہاسپٹلس میں ڈیلوری کرائی ہے ۔ وزیر صحت و فینانس نے کانگریس اور بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں ووٹ برائے نوٹ کا جھگڑا ہے تو بی جے پی میں چیف منسٹر کی کرسی 2500 کروڑ روپئے میں فروخت کی جارہی ہے ۔ جس کی زندہ مثال کرناٹک ہے ۔ ووٹ برائے نوٹ کا ملزم کانگریس کا قائد کون ہے ۔ ریاست کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں ۔ ہریش راؤ نے عوام سے استفسار کیا کہ ایسے قائدین سے تلنگانہ کو کیا ترقی ہوسکتی ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی کی ہائی کمان تلنگانہ کے عوام ہیں عوام کی توقعات پر کھرا اترنے والی واحد ٹی آر ایس پارٹی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور کانگریس کے قائد راہول گاندھی کے دورے تلنگانہ اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو دھوکہ قرار دیا ۔۔ ن