حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی، انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈی سریدھر بابو کو نمائش سوسائٹی نامپلی، حیدرآباد کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سوسائٹی کے سکریرٹی بی ہنمنت راؤ کے مطابق نمائش سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی نے جمعرات کو منعقدہ اس کے اجلاس میں سریدھر بابو کو نمائش سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔ وہ اس عہدہ پر سابق وزیرفینانس اور بی آر ایس قائد ٹی ہریش راؤ کی جگہ ہوں گے۔