ملبورن ۔سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں امریکہ کی سریناولیمزاور جاپان کی ناومی اوساکا نے اگلے راونڈ میں جگہ بنالی جبکہ جرمنی کی انجیلک کربر شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔آسٹریلین اوپن میں جاپان کی ناومی اوساکا نے پیلی چنکوا کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دیکر اگلے راونڈ میں جگہ بنالی جبکہ سرینا ولیمز نے لورا سیگمنٹ کے خلاف 6-1 اور 6-1 سے فتح سمیٹی۔تین بار کی گرانڈ سلام چمپئن انجیلک کربر امریکہ کی برنارڈا پیرا سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ، پیرا نے حریف کھلاڑی کے خلاف باآسانی 6-0 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔مرد زمرے کے مقابلوں میں آسٹریا کے ڈومینک تھائم اور جرمنی کے الیگزنیڈر زیوریو اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔