سری نگر : مجلس علما نے تمام مساجد کے اماموں، علمائے کرام، مذہبی اداروں کے سربراہان اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز نماز استسقاکا اہتمام کریں اور خشک موسم سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے انفرادی اور اجتماعی طور پر دعا کریں۔اس سلسلے جمعہ12 جنوری2024 کو جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد نماز استسقائکا انعقاد کیا جائے گا۔متحدہ مجلس علمائکی جانب سے پریس کے نام جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک موسمی صورتحال کے پیش نظرعوام الناس سے اپیل کی جاتی ہیں کہ وہ جمعہ کے نماز استسقا کا اہتمام کریں اور خشک موسم سے نجات کے لئے اللہ تعالی سے انفرادی اور اجتماعی طور پر دعا کریں ۔بیان کے مطابق اس سلسلے جمعہ12 جنوری2024 کو جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد نماز استسقائکا انعقاد کیا جائے گا۔دریں اثنا متحدہ مجلس علماء نے ایسے عناصر کو جو جموں وکشمیر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کو زک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں کو سختی سے خبردارکیا ہے کہ وہ اس طرح کی ملت دشمن سرگرمیوں سے باز رہیں۔