تھرواننتا پورم ۔18 جون(سیاست ڈاٹ کام) کیرل کرکٹ اسوسی ایشن نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا سامنا کرنے والے فاسٹ بولر شانت کمارن سری سنت کو آئندہ سیزن میں اپنی رانجی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بشرطیکہ وہ اپنی فٹنس ثابت کردیں۔بی سی سی آئی کے ذریعہ سری سنت پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی جب ان کا نام آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں سامنے آیا تھا۔ تاہم بعد میں اس پابندی کو کم کرکے سات سال کردیا گیا ، جو اس سال ستمبر میں ختم ہوگی۔پابندی کا باضابطہ خاتمہ ہونے پر سریسنت کو ممکنہ کیمپ میں بلایا جاسکتا ہے جہاں انہیں بنیادی طور پر فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔