سری لنکا میں ایک شہر میں مسلمانوں اور مسیحیوں میں تصادم، کرفیو نافذ

,

   

کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت کے قریبی شہر میں مسلمانو ں اور عیسائیوں میں کے درمیان تصادم کے بعد پولیس نے کرفیو نافذ کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ کولمبو کے شمالی شہر نیگومبو می ں حملوں کے بعد تشدد کو بڑھنے سے روکنے کیلئے پابندیاں عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں تقریبا ساڑھے تین سو لوگ مارے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ نوگیمبو میں تصادم کی وجہ سے موٹر سائکلوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔اس تشد د کو روکنے کیلئے ہم نے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ پولیس افسران کے کہنا ہے کہ مسلم او رمسیحی برادری میں تشدد میں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس کی تحقیقا ت کی جارہی ہے۔ عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر میں ہوئے بم دھماکو ں کے بعد سری لنکا حکومت نے چھ سوسے زائد مسلم علماء کرام کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔ اور مذہبی تعلیمات دینے والوں کے ویزوں میں سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔