کولمبو: سری لنکا کے شمال مغربی صوبے امبنپولا قصبے میں پیر کو ایک بس کے سڑک کے کنارے کنٹینر سے ٹکرا جانے سے دو افراد کی موت اور 29 دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی۔ایک بیان میں، پولیس نے کہا کہ مرنے والوں کی عمریں 32 اور 71 کے درمیان ہیں اور زخمیوں کو علاج کیلئے دو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سے قبل اتوار کو مشرقی سری لنکا میں ایک بس دریا میں گرنے سے 10 مسافر ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہو گئے تھے ۔ وسطی سری لنکا میں ایک اور سڑک حادثے میں 25 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ حادثے کی وجہ سے بس سڑک سے پھسل کر الٹ گئی تھی۔